ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنٹوال: پانے منگلورو کی نیتراوتی ندی میں کلڈکا بجرنگ دل لیڈر کی نعش پائی گئی

بنٹوال: پانے منگلورو کی نیتراوتی ندی میں کلڈکا بجرنگ دل لیڈر کی نعش پائی گئی

Thu, 12 Jan 2023 20:28:37    S.O. News Service

بنٹوال:12؍ جنوری(ایس اؤ نیوز)نیتراوتی ندی میں ایک نوجوان کی نعش پائے جانے کا واقعہ پانے منگلورو کے پرانے برج کے قریب پیش آیا ہے۔جس کے متعلق بتایا جارہاہے کہ وہ کلڈکا کے بجرنگ دل کا لیڈرہے۔ 

مہلوک کی شناخت بنٹوال تعلقہ سجیپ کے مکین راجیش پجاری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ البتہ ابھی تک اس کی موت کیسے ہوئی اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پانے منگلورو کے پرانے برج پر صبح میں سنگھ پریوار لیڈر راجیش سورنا کی بائک پڑی ہوئی تھی ۔ انجان پڑی ہوئی بائک کو دیکھ کر کسی نے شبہ کرتےہوئے بنٹوال شہری پولس تھانہ کو اطلاع دی ۔ اطلاع پاتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولس نے فائر برگیڈ کو بلابھیجا، فائر برگیڈ عملہ اورمقامی غوطہ خوروں کے ذریعے ندی میں نعش کی تلاش کی گئی تو راجیش پجاری کی نعش ملی۔ شبہ جتایا جارہاہے کہ گذشتہ رات راجیش  جب اپنی بائک پر سفر کررہاتھاتو برج پر حادثہ پیش آنے سے ندی میں گرا ہوگا۔ اس سلسلے میں پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔


Share: